Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور میں سالانہ سپورٹس2025ء کی تقریب کا انعقاد

Sadiq Public School Bahawlpur annual sports day
Advertisements

سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے

  بہاول پور:17/ فروری :صادق پبلک سکول بہاول پور میں سالانہ سپورٹس2025ء کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب  کے مہمانِ خصوصی کیپٹن (ر)  فضیل اصغر (اولڈ صادقین، ممبر بورڈ آف گورنرز اورسابق چیف سیکرٹری بلوچستان) تھے۔اس موقع پر طلبہ کی 100میٹر، 200میٹر، 4×100میٹرز دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔ سابق طلبہ کے مابین 100میٹراور 50 میٹر کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ والدین اوراساتذہ کرام کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ اساتذہ کرام نے جیت لیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے کراٹے، ڈمبل پی ٹی، ماس پی ٹی، جمناسٹک، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مظاہرے بھی کیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران، ملک بھر سے طلبہ کے والدین، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی شخصیات اور معززین شہرنے شرکت کی اور تقریب کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔

Advertisements

.