چودھری ذکاء اشرف کی صادق پبلک سکول کے سپورٹس ڈے میں بطور مہمان خصوصی شرکت
بہاول پور : صادق پبلک سکول بہاول پور میں سالانہ سپورٹس2024ء کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چودھری ذکاء اشرف (سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ & اولڈ صادقین) تھے۔ اس موقع پر طلبہ کی دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔ سابق طلبہ کے مابین 100میٹراور 50 میٹر کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ والدین اوراساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ والدین نے جیت لیا۔ گھڑے توڑنے کا مقابلہ مہمان خواتین کے مابین ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کراٹے، ڈمبل پی ٹی، ماس پی ٹی، جمناسٹک، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مظاہرے بھی کیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی محترم چودھری ذکاء اشرف نے مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں کہا کہ سپورٹس میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ اس سے طلبہ کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وظائف اور مالی معاونت کا خاطر خواہ بندوبست ہونا چاہیے۔ تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے والدین اور عمائدین شہر نے شرکت کی جنہوں نے تقریب کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔