سابق پاکستانی سفیر پرنس ہارون الرشید عباسی مرحوم کی بڑی بیٹی صاحبزادی نسیم عباسی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں

Advertisements
دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا عمر ستر برس تھی ،صاحبزادہ عزیز الرشید عباسی کی چھوٹی ہمشیرہ تھیں ،مرحومہ کی آخری رسومات کے بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار ) اٹلی اور تیونس میں متعین پاکستان کے سابق سفیر بریگیڈیئر ریٹائرڈ شہزادہ ہارون الرشید عباسی مرحوم کی بڑی صاحبزادی محترمہ نسیم عباسی اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ان کی عمر 70 برس تھی وہ اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ اسلام آباد میں مقیم تھیں- ان کی آخری رسومات کہاں ادا کی جائیں گی اس بارے میں عباسی خاندان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا- خیال رہے کہ محترمہ صاحبزادی نسیم عباسی، صاحبزادہ عزیز الرشید عباسی کی چھوٹی ہمشیرہ تھیں
Advertisements