Contact Us

عوامی اتحاد کی تشکیل مولانا مفتی محسن فیضی , مولانا مرزا نواز اور مولانا محمد احمد جالندھری سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز فیضی صدر , حکیم محمد حسنین چوہان جنرل سیکٹری مقرر

Formation of Awami Itihad

احمدپورشرقیہ: مرکزی جمعیت علماء اسلام  جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور عوامی اتحاد کے مرکزی کنوینر حکیم محمد حسنین چوہان کی دعوت پر جامع مسجد رحمانیہ قادریہ راشدیہ ریلوے روڈ پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام شہر کے تمام مذہبی مسالک کے جید علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں مولانا مفتی محسن فیضی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مولانا عبد العزیز فیضی صدر میلاد مصطفی کمیٹی تحصیل احمد پور شرقیہ مولانا محمد احمد جالندھری ضلعی صدر ختم نبوت مولانا مفتی  محمود الحسن امام جامع مسجد شہداء مولانا اشفاق سلفی صدر ضلعی  مرکزی جمعیت اہل حدیث مولانا مرزا نواز   سینئر رہنما جماعت اسلامی مولانا قاری محمد اسلم  مولانا محمد نعمان  جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ سابق ناظم محمد خالد خان بلوچ سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول محمد فاروق سیال پرنسپل سکول احمد پور سنوارو تحریک سے محمد ارشاد  کمبو و ثاقب گجر پاکستان پیپلز پارٹی سے محمد سلیم  جمیعت علماء اسلام نظریاتی گروپ کے نائب امیر قاری محمد محمد اکمل اور جماعت قریشی برادری کے سرکردہ نمائندے فتح محمد مولانا محمد عمر قریشی محمد یوسف غنی قریشی تحریک منہاج القرآن سے ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب جماعت اہل حدیث کے  نمائندے ڈاکٹر عبدالماجد بھٹی    مولانا محمد عمر قریشی  آئمہ مساجد کے صدر مولانا محمد سلیم کے علاوہ سول سوسائٹی کے ممبران تاجران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی  اس موقع پر تمام لوگوں  نے احمد پور کے سلگتے ہوئے مسائل اجاگر کیے اور مل جل کر تمام مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر تمام مسالک کے علمائے کرام نے آپس میں باہمی اتفاق محبت  کو بڑھانے پر زور دیا اس موقع پر عوامی اتحاد کی تشکیل دی گئی مولانا مفتی محسن فیضی اور مولانا مرزا نواز  اور مولانا محمد احمد جالندھری  کو سرپرست اعلی مقرر کیا گیا مولانا عبدالعزیز فیضی  کو عوامی اتحاد کا صدر مقرر کیا گیا  اور حکیم محمد حسنین چوہان کو جنرل سیکٹری بنایا گیا مولانا محمود الحسن  مولانا اشفاق سلفی  حاجی فدا حسین جٹھول عبدالحمید ثاقب مولانا قاری محمد اسلم کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد ارحم  قادری صدر جی ٹی آئی کو بنایا گیا سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد یوسف غنی کو مقرر کیا گیا اس موقع پر سات ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جس میں عبدالحمید ثاقب مولانا عبدالمنان   مولانا محمد سلیم  مولانا محمد عمر  فتح محمد رانا  محمد سلیم  پی پی پی شامل کیے گئے جو مقامی مسائل کے حل کے انتظامیہ اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کرکے ان کو عوامی اتحاد میں شرکت کی دعوت دیں گے اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن مل جل کر متحد ہوکر متفقہ طور پر لڑیں گے  آخر میں مولانا عبدالعزیز نے دعا کرائی

مزید پڑھیں