عفوو، درگزر کرنے سے اللہ اور اس کا رسول ﷺدونوں خوش ہوتے ہیں۔ سردار ملک عامر یار وارن، مبارک پور

مبارک پور (نامہ نگار ) عفوو، درگزر کرنے سے اللہ اور اس کا رسول ﷺدونوں خوش ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار ملک عامر یار وارن نے مبارک پور کی راؤ برادری اور کھروالہ برادری میں ہونے والی لڑا ئی کی صلح کرانے کے دوران کیا تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں معمولی بات پر تلخ کلامی کے بعد کھروالہ برادری کا ویگن کنڈیکٹر راؤ عبدالباسط پر تشدد کرنے اور خواتین سے بدتمیزی رویہ سے پیش آنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی بہاول پور نے ایکشن لیتے ہوئے ویڈیومیں کنڈیکٹر پر تشد د کرنے اور سوار ی خواتین سے بدتمیزی سے پیش آنے پرملزمان کو فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ مسافر خانہ پو لیس نے ایکشن لیتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی جس پر ملزمان کے والدین ومعزیزین علاقہ نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے سابق ایم این اے سردار عامر یار وارن کے ہمراہ متاثرکنڈیکٹر راؤ عبدا لباسط کے گھر جاکر معزت کرلی جس پر راؤ عبدالبا سط اور کے بڑے بھائی راؤ لیاقت نے درگز کرتے ہوئے ملزمان کو معاف کردیا اس عمل پر اہل علاقہ اور معزین علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر سابق نائب ناظم حمید اللہ خان،وائس چیئر مین راؤ جمیل اختر،راؤ حاجی محمد عقیل،سابق کونسلر راؤ حاجی فریاد، ملک نادر کھروالہ،راؤ بابر،راؤ متین،رئیس احسن صدیق،راؤ مرتضی قادری،راؤ عبدالمجید،راؤ سبحان،راؤ انور،را ؤ قاسم کے علاوہ دیگر معزیزین علاقہ بھی موجود تھے۔