بہاولپور میں فورینزک میڈیسن کا امتحانی مرکز قائم، ڈاکٹر طلحہ چیمہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین
ڈاکٹر زنے اس کامیابی میں CPSP بہاولپور ریجنل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمیل شاہین اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج محترمہ صوفیہ فرخ کے تعاون کو بھی سراہا۔
بہاولپور +مبارک پور(نامہ نگار) بہاولپور میں پہلی مرتبہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے فورینزک میڈیسن پارٹ ٹو امتحان کے لیے مرکز قائم ہونے پر سول سوسائٹی اور ڈاکٹر زنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طلحہ نعیم چیمہ، سربراہ شعبہ فورینزک میڈیسن، کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایم ایس کارڈیک سنٹر ڈاکٹر گوہر بشیر بلوچ، ڈاکٹر شرجیل احمد لودھی، ڈاکٹر زین احمر، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر ابوذر، ڈاکٹر محمد اکرم، رانا محمد جمیل فراز حیدر خان،اور دلشاد احمد نے کہا کہ بہاولپور میں امتحانی مرکز کا قیام اہم پیش رفت ہے، جس سے ڈاکٹروں کو امتحان کے لیے دوسرے شہروں میں سفر کی مشکلات سے نجات ملے گی۔ انہوں نے اس کامیابی میں CPSP بہاولپور ریجنل سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمیل شاہین اور پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج محترمہ صوفیہ فرخ کے تعاون کو بھی سراہا۔
اس موقع پر ڈاکٹر طلحہ چیمہ کی اہلیہ ڈاکٹر صائمہ طلحہ چیمہ نے بھی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کے شوہر کی انتھک محنت اور لگن کا ثمر ہے۔ اس تاریخی موقع پر معزز مہمانوں اور CPSP نمائندگان کے اعزاز میں ان کی رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، جہاں شرکاء نے اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

