وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات

Foreign Minister Bilawal Bhutto meets with his US counterpart Anthony Blanken

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران کہنا تھا کہ غذائی تحفظ ایک چیلنج ہے اور دنیا کے بہت سے مقامات غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں
انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کےلیے، غذائی عدم تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلیے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور امریکی و پاکستانی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے
 پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔
انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور امریکی کاروباری افراد کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گیوٹریس سے ملاقات کی اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کی اہمیت پر زور دیا۔
بلاول نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی اور غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ہمیشہ ان اصولوں کے مطابق عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے
ملاقات میں وزیر خارجہ نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔
آخر میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں