ہائی کورٹ بار کے الیکشن بہاولپور تاریخ میں پہلی بار ثمینہ قریشی خاتون صدر ، ثاقب طارق جنرل سیکرٹری منتخب
منتخب عہدیداران کے حامی وکلاء نے زبردست انداز میں جیت کا جشن منایا , گل پاشی آتش بازی بھی کی گئی
بہاول پور(ملک طارق ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے سالانہ الیکشن 2026-27 مکمل ہوگئے حتمی نتائج کے مطابق عہدہ صدارت کے لئے امیدوار محترمہ ثمینہ قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ 1815 ووٹ حاصل کرکے بہاولپور کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر منتخب جبکہ حریف امیدوار محمد یاسین اٹال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ 793 ووٹ لے سکے اس طرح جنرل سیکریٹری کے عہدہ پرثاقب طارق 1460 ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار جام شکیب نے 1146 ووٹ حاصل کیے۔
سئنیر نائب صدر کی سیٹ پر رانا محمد شیراز خالد 1331, جبکہ مرزا محمد ندیم آصف 1214 ووٹ ، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سردار عبداللّٰہ اقبال چنڑ 1298, ملک جاوید اقبال رڈ کو1292 ووٹ ملے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شفیع محمد طارق و دیگر ممبران نے،انتخابی نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کے حامی وکلاءنے زبردست انداز میں جیت کا جشن منایا ,گل پاشی آتش بازی بھی کی گئی ۔ انہوں نے اپنی جیت کو وکلاء کی جیت قرار دیتے ہوئے وکلاء کمیونٹی کے لئے بہترین اقدامات ترجیح ہوگی ۔ اس موقع پر گروپ قائدین سردار محمود اقبال خاکوانی ، ندیم اقبال چوہدری صدر ہائی کورٹ بار ، شریف بھٹی ، چوہدری ریاض احمد ، سردار نجیب اللّٰہ خان ،ممبر پنجاب بار کونسل سید ذیشان حیدر ، طاہر محمود چغتائی ، شازیہ جبیں ، جمیلہ ناز ، سید احمد منصور ، فلک شیر ڈاہر ، چوہدری نذیر احمد ، منور حسین بخاری ، اختر عباسی ، حافظ احمد حسن، سہیل اختر خان سمیت دیگر بڑی تعداد میں وکلاء کی مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار

