پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام۔ عمران خان‎‎

Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74سال کی تاریخ میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شور شرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہورہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اورجدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔ وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہترکریں گے اورمستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے