Contact Us

بہاولپور ریجن میں محرم الحرام کے دوران جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے آر پی او رائے بابر سعید

Regional Police Officer Rai Babar Saeed
Regional Police Officer Rai Babar Saeed

بہاولپور( ) ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں آر پی او رائے بابر سعید۔ محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں 514جلوس اور1409مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی جنکی سیکیورٹی کیلئے مجموعی طور7000سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کی ہدایت پر ریجن بھر میں محرم الحرام کے دوران جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن کی سیکیورٹی پر 7ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاران مامور کئے گئے ہیں۔ریجن بھر میں 40اے کیٹگری،46بی کیٹگری،428سی کیٹگری کل514جلوس ہونگے جن کی سیکیورٹی پر15نگران آفیسرز،43انسپکٹرز،92سب انسپکٹرز،191اے ایس آئیز،54ہیڈ کانسٹیبلز،1703کانسٹیبلز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ قومی رضاکار اور انظامیہ کی جانب سے منتخب کردہ حسینی رضاکاران اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ریجن بھر میں 56اے کیٹگری،81بی کیٹگری،1272سی کیٹگری کل1409مجالس ہونگی جن کی سیکیورٹی پر26نگران آفیسرز،55انسپکٹرز،213سب انسپکٹرز،326اے ایس آئیز،190ہیڈ کانسٹیبلزاور3350کانسٹیبلز ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں جن میں ایلیٹ، کوئیک ریسپانس فورس،،ڈالفن،محافظ اسکوارڈ، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس بھی شامل ہے۔حساس جلوس ومجالس کی مانیٹرنگ کیلئے ڈرون کیمرے اور CCTVکیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا اور چھتوں پر سانئپرگن سے لیس پولیس اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔جلوس مجالس میں شرکت کرنے والوں کی بذریعہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر کے علاوہ جسمانی تلاشی بھی لی جائے گی۔تھری لیئر سیکیورٹی سسٹم بنایا گیا ہے اورجلوس کے روٹس کو سپیشل برانچ کے عملہ سے باقاعدہ ٹیکنکل سوئیپنگ کرواکر کلیر کیا جائے گا۔محرم الحرام کو پرامن بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔قانون کی خلاف ورزی،اسلحہ کی نمائش اور فرقہ وارانہ تقاریر کی اجازت کسی کوبھی نہیں دی جائے گی،ایسے اشخاص کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں