چنی گوٹھ : دوسرے صوبو ں میں آٹے کی سمگلنگ ناکام 14 ہزار سے زائد تھیلے آٹا برآمد

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک کی بروقت کاروائی دوسرے صوبو ں میں آٹے کی سمگلنگ ناکام بنادی4 گاڑیاں پکڑکر14 ہزار سے زائد تھیلے آٹابرآمدکرلیا مقدمات درج کرادیئے گئے، تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک بہاولپور عدنان بدرنے بروقت کاروائی کرتے ہوئے فلورملز سے سندھ میں آٹاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ٹرک نمبری ایم ایچ آئی2258 چنی گوٹھ چیک پوسٹ پرپکڑااوراس پرلوڈ15کلوگرام کے870 تھیلے اٹا برآمدکرلیا جوبغیر پرمٹ سندھ سمگل کرنے کی منصوبہ بندی تھی اسی طرح شیخوپورہ کی ایک فلور مل سے تین بڑے ٹریلر آٹے کے13500 تھیلے لے کرسندھ اورافغانستان جارہے تھے کوٹ سبزل چیک پوسٹ پرروک کرتلاشی لی توبھاری مقدار میں آٹابرآمدہوگیاڈپٹی ڈائریکٹر خوراک نے گندم سمگل کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں چارمقدمات کااندراج کرادیا، ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک عدنان بدرنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ آ ٹااورگندم سمگل کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں گندم اورآٹاسمگل کرنیوالوں کاٹھکانہ جیل ہے انہیں کسی صورت بھی رعایت نہیں دی جائیگی۔