اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

شہر احمدپورشرقیہ میں آٹے کا بحران شدت اختیا رکرگیا

Atta

لمبی لائنوں میں لگنے کے باوجود لوگ خالی ہاتھ لوٹنے لگے

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) شہر میں آٹے کا بحران شدت اختیا رکرگیا۔ لمبی لائنوں میں لگنے کے باوجود لوگ  خالی ہاتھ لوٹنے لگے۔ تفصیل کے مطابق شہر یوں محمد اکرم، اسماعیل، محمد منور، محمد اشرف، خلیل  احمد، عرفان ، شفیق راشد   ، اور محمد عابد  نے بتا یا کہ دور دراز سے سفر کرکے ہم سرکاری  نرخو ں
 پر آٹالینے آتے ہیں۔ اور لائنوں میں لگ جاتے ہیں۔ مگر گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہونے کے باوجود آٹا ہماری باری آنے سے پہلے ہی ختم ہوجاتاہے۔ جبکہ جو آٹا ملتا ہے اس کا معیار بھی اچھا نہیں ہوتا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے آٹے کا کوٹہ بڑھانے اور اُس کے معیار کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔  

مزید پڑھیں