ضلع بہاول پور میں اب تک 12 لاکھ سے زائد آٹا کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

Advertisements
بہاول پور:یکم اپریل : حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان پیکیج کے تحت ضلع بھر میں اہل افراد میں مفت آٹا کی تقسیم جاری ہے اور ضلع بہاول پور میں اب 12 لاکھ سے زائد آٹا کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ڈرنگ سٹیڈیم بہاول پور اور مرکزی عیدگاہ پر قائم آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے مفت آٹا کی تقسیم کے امور کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مفت آٹا کی تقسیم کے لیے قائم کاؤنٹرز، معذور اور بزرگ افراد کے کاؤنٹرز اور میڈیکل سنٹر پر گئے اور تمام امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور اور بزرگ افراد کو فوقیت دیتے ہوئے فوری آٹا فراہم کیا جائے اور تعینات عملہ ان کی سہولت کے مطابق آٹا کا تھیلہ ان کی سواری تک پہنچائے۔