Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی کےعباسیہ کیمپس میں فلڈ لائٹ انٹرورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

Intervarsity Football Championship strted in Abbasia Campus IUB Bahawalpur

ٓآج تیسرے روزبلترتیب یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا۔


بہاول پو ر(پ ر)ڈائریکٹوریٹ آف فی میل سپورٹس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے عباسیہ کیمپس میں فلڈ لائٹ انٹرورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا۔ اس چارروزہ چیمپئن شپ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پنجاب یونیورسٹی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف لاہور، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز تھیں۔ پہلا میچ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور کے مابین کھیلا گیا جو 1-1گول سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف کراچی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 4-0سے شکست دی۔ ٓآج تیسرے روزبلترتیب یونیورسٹی آف کراچی،یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان  اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو ہوگا۔

مزید پڑھیں