پنجند ہیڈورکس پر سیلابی صورتحال معمول کے مطابق، پانی کی آمد و اخراج میں کمی کا رجحان برقرار
متعلقہ حکام نے صورتحال کو نارمل فلڈ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔
پنجند کینال میں 8,100 کیوسک، عباسیہ کینال میں 950 کیوسک جبکہ عباسیہ لنک کینال میں 5,200 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔آبپاشی حکام
چنی گوٹھ (نامہ نگار) پنجند ہیڈورکس پر پیر کی شام 5:00 بجے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہی جبکہ پانی کی آمد اور اخراج میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 1 لاکھ 39 ہزار 309 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج 1 لاکھ 25 ہزار 59 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
متعلقہ حکام نے صورتحال کو نارمل فلڈ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ دریں اثنا پنجند کینال میں 8,100 کیوسک، عباسیہ کینال میں 950 کیوسک جبکہ عباسیہ لنک کینال میں 5,200 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔آبپاشی حکام کے مطابق پنجند ہیڈورکس کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور نہری نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے، تاہم دریا اور نہروں سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

