Contact Us

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی میں فلڈ ریلیف مہم کا آغاز کیا گیا

Press conference on flood camp

گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی میں فلڈ ریلیف مہم کا آغاز کیا گیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب — بہاول پور اور رحیم یار خان کیمپسز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا یونیورسٹی کی جانب سے جاری فلڈ ریلیف مہم سے متعلق پریس کانرنس سےخطاب

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی اور بحالی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج عباسیہ کیمپس میں یونیورسٹی کی جانب سے جاری فلڈ ریلیف مہم سے متعلق ایک پریس کانرنس سے فخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب و چانسلر انجینئر بلیغ الرحمن کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فلڈ ریلیف مہم کا آغاز کیا گیا اور بہاول پور اور رحیم یار خان کیمپسز سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ آج سینئر ٹیوٹر آفس اور پرفارمنگ آرٹ سوسائٹی کی جانب سے لکی اسنیکس کے تعاون سے جام پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس سامان میں 500خاندانوں کے لیے راشن، 50خیمے، 20گیس والے چولہے اور 1000پانی کی بوتلیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات یہ امدادی سامان خود متاثرہ علاقوں میں تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کی فلڈ ریلیف مہم کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے مختلف کیمپسز میں فلڈ ریلیف کیمپ منعقد کیے ہیں جس میں طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ شہرکے مخیر حضرات نے بھی امدادی سامان اور عطیات جمع کرائے ہیں۔ انہو ں نے بتایا کہ ہمارے فیکلٹی ممبر نے ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں 400افراد کے لیے جوتوں کا انتظام کیا کیونکہ ان لوگوں کا مال و متاع اچانک سیلاب میں بہہ گیا تھا۔ فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی ڈیرہ غازی خان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے کورڈنیشن کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جلد ہی مویشوں کے لیے ویکسین اورادویات فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر عثمان چیمہ چیف میڈیکل آفیسر کی قیادت میں سیلابی علاقوں میں میڈیکل ٹیم بھی روانہ کی جائے گی۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالد، چیئرپرسن شعبہ عربی،پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان سینئر ٹیوٹر، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا فوکل پرسن، چوہدری عزیراحمد لکی اسنیکس، ڈاکٹر احمد مفتی ڈائریکٹر بیسٹ سکلز،ڈاکٹر جام سجاد حسین اسسٹنٹ پروفیسر، سینڈیکیٹ ممبر سمیرا ملک، شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، ڈاکٹر شنیہرہ محمود، چیف پبلک ریلیشنز آفیسراور فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرزموجود تھے۔ 

imdad saman for flood victims

مزید پڑھیں