Advertisements

سیلاب کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کا ٹرک اُلٹ گیا خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی 

AhmedpurEast map
Advertisements

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل پہنچایا۔جہاں اُنہیں طبی امداد د ی جارہی ہے‎

  احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سیلاب کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کا ٹرک اُلٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کا ٹرک احمدپورشرقیہ چوک عباسیہ پر اُلٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ماہ نور بی بی، نمل بی بی، اریبہ، نگینہ، خرم، زبیر، ارسلان سمیت دس افر اد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل پہنچایا۔جہاں اُنہیں طبی امداد د ی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے تین بچوں کو بہا ول وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیاہے۔

Advertisements