Contact Us

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی : سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے سٹاک کیٹاگری کی گاڑیوں کو فلیگ آف کیا

flagging off stock category vehicles in International Cholistan Desert Rally

بہاول پور:12/فروری :انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں سٹاک کیٹاگری کی گاڑیوں کو دلوش کے مقام پر سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی احسان بھٹہ نے فلیگ آف کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹی ڈی سی پی آغا علی عباس، ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی طارق ربانی، ٹی ڈی سی پی کے افسران اور شائقین موجود تھے۔ سٹاک کیٹاگری میں 70گاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کیٹاگری کا فاصلہ 235کلومیٹر تھا۔ سیکرٹری ٹورازم نے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پنجاب ٹورازم نے ایڈونچر سپورٹس، ونٹر ٹورازم، ہیریٹج، لوکل آرٹسٹ، مقامی کھیلیں اور بزنس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

flagging off stock category vehicles in International Cholistan Desert Rally

مزید پڑھیں