اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پورڈویژن میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب

Flag hoisting ceremony at Directorate of Public Relations Bahawalpur

بہاول پور:14/اگست  ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پورڈویژن میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن لودھراں نعمان مسعود خان،اکاؤنٹس آفیسر جام غلام اصغر،پکٹوریل پبلسٹی آفیسر انیس احمد، سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد نسیم ندیم، فضل محمود، ریاض حسین بھٹہ،حافظ محمد نعمان اشرف، زین محموداور کاشف نوید خاکوانی سمیت جملہ ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاول پورڈاکٹر ناصر حمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سید عابد حسن رضوی نے تحریک آزادی کے مشاہیر کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے معاشرے کے تمام افرادفرمودات قائد اعظم کی روشنی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں