آپریشن ردالفساد کے5سال مکمل، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا مسلح افواج کی بے مثال کامیابیوں کو خراج تحسین

Usman Bazdar

 آپریشن ردالفسادکے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہوا، سکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں نے قیمتی جانیں دے کر امن کی آبیاری کی:عثمان بزدار

 لاہور22فروری:- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آپریشن ردالفساد کے5سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کی بے مثال کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن ردالفسادکے باعث وطن عزیز میں امن قائم ہوا ہے- سکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں نے اپنی قیمتی جانیں دے کر امن کی آبیاری کی ہے-پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے-انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت سے مسلح افواج آپریشن ردالفساد میں سرخرو رہی ہے- شہداء نے اپنی جانیں دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزا ئم کو ناکا م بنایا -انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔