اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت مکمل ہو گئی انہوں نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کریں گے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔
صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔