موٹرسائیکل سواروں کی کیری ڈبہ پر فائرنگ سے پانچ افرادہلاک ،تین زخمی ہوگئے

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں کی کیری ڈبہ پر فائرنگ سے پانچ افرادہلاک ،تین زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے  مطابق نواحی علاقہ ٹبی ڈھکواں          کے رہائشی افراد جیل سے رہا ہونے والے ار شاد احمد  کے ساتھ کیر ی ڈبہ      میں سوار  احمدپورشرقیہ آرہے تھے کہ محبت پور موڑ کے ایل پی پر دو موٹرسائیکل سواروں نے کیر ی ڈبہ پر فائرنگ کردی جس سے  پانچ ا فراد ارشاد  احمد، وارث، نواز ، سعید احمد ، اور اقبال مو قع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ ا طلا ع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ پولیس نے علاقہ کی ناکہ بند ی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

مزید پڑھیں