Advertisements

چنی گوٹھ: دیرینہ رنجش پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دوخواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی

Chanigoth
Advertisements

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 45 سالہ فضلاں مائی ، 49 سالہ شہناز بی ںی ، 43 سالہ اختر علی ، 18 سالہ احمد علی ، 22 سالہ شاہد حسین شامل ہیں

چنی گوٹھ (نامہ نگار)دیرینہ رنجش پر دو گروپوں کے درمیان تصادم میں خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ لاٹھیوں کے وار سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو چنی گوٹھ اسپتال منتقل کردیا، تفصیل کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ  کے علاقے پل بھلکا میں دیرینہ رنجش پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی سے دو خواتین سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو لاٹھیوں کے وار سے سروں اور جسم کے دیگر اعضاء پر شدید چوٹیں آئیں ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پانچ زخمیوں کو چنی گوٹھ اسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 45 سالہ فضلاں مائی ، 49 سالہ شہناز بی ںی ، 43 سالہ اختر علی ، 18 سالہ احمد علی ، 22 سالہ شاہد حسین شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سر اور جسم کے دیگر اعضاء پر چوٹیں آئی ہیں ۔ چنی گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisements