سمہ سٹہ کے نواحی علاقہ ماڈل ایونیو ششماہی نہربہاولپور میں میاں بیوی اور تین بچوں سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد قتل
ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دروازے کے تالے توڑ کر نعشوں کو نکالا
بدقسمت چالیس سالہ محمد کاشف 36 سالہ اہلیہ عروج خان اور ان کے تین 15 سالہ جہانزیب،13سالہ عبداللہ اور 9 سالہ عبدالوہاب کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا
سمہ سٹہ(ملک طارق سے ) سمہ سٹہ کےنواحی علاقہ ماڈل ایونیو ششماہی نہربہاولپور میں دلخراش واقعہ گھر میں فائرنگ سے ایک خاندان کے پانچ افراد قتل -اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم آرپی او ، ڈی پی او بہاولپور اورتھانہ سمہ سٹہ پولیس موقع پر پہچ کر مصروف کاروائی- تفصیل کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ کے علاقہ موضع آغا پورششماہی نہر روڈ ہاوسنگ سوسائٹی سکیم بہاولپورماڈل ایونیومیں ایک گھر میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد کو ہلاک کیا اور گھر کو باہر سے لاک کردیا،- ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دروازے کے تالے توڑ کر نعشوں کو نکالا
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولپور، ڈی ایس پی صدر سرکل اورایس ایچ او تھانہ سمہ سٹہ اپنے نفری سمیت موقع پر پہنچ کر مصروف کاروائی ہیں- بدقسمت چالیس سالہ محمد کاشف 36 سالہ اہلیہ عروج خان اور ان کے تین بیٹوں 15 سالہ جہانزیب،13سالہ عبداللہ اور 9 سالہ عبدالوہاب کو گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا جبکہ چار سالہ تسمیہ بی بی بہوش پائی گئی جسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اسکی حالت خطرے سے باہر ہے- پولیس نےنعشوں کو تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے آرایچ سی سمہ سٹہ خانقاہ شریف منتقل کر دیا ہے -آرپی او اور ڈی پی او بہاولپور نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو مصروف تفتیش ہیں بہت جلد قاتلوں کو تلاش کرلیں گے ڈی پی او بہاولپور کی گفتگو