چوہدری محمد ذکاء اشرف کا اشرف شوگر ملز کے مرحوم انجنئیر محمد عباس کی بیوہ کیلئے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک

بہاولپور( )چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری محمد ذکاء اشرف نے اشرف شوگر ملز کے مرحوم انجنئیر محمد عباس کی بیوہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا مانگی بعدازاں انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق محمد عباس جوکہ چیف انجنئیر ٹربائن کی ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا کچھ عرصہ قبل وفات پاگیا تھا تاہم ادارے میں ان کی شاندار خدمات کے پیش نظرمرحوم محمد عباس کی بیوہ ریحانہ عباس کو چوہدری محمد ذکاء اشرف نے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا اس موقع پر چوہدری محمد ذکاء اشرف کا کہنا تھاکہ مرحوم محمد عباس نیک، محنتی، باصلاحیت ادارے کاوفادار اور ایماندار انسان تھا اپنے کام کو ہمییشہ فرض شناسی اور لگن سے انجام دیا مرحوم ہمارے ادارے کے بہترین اثاثہ تھا ان کے ا چھے کردار کی وجہ سے آج بھی ان کے ساتھی ورکرز انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں ان کی خدمات کو ادارہ ہمیشہ یاد رکھے گا اشرف شوگر ملز میں کام کرنے والا ہر ورکر ہمیں اپنی فیملی کے فرد کی طرح عزیز ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے غریب لوگوں کی دعاوں سے آج ہمارا ادارہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اس موقع پر مرحوم کی بیوہ کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد ذکاء اشرف کو اللہ تعالی نے اس علاقے اور یہاں کی عوام کیلئے باعث رحمت بنا کر بھیجا ہے غریب اور متوسط طبقے کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں ان کے ادارے سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے اللہ تعالی انہیں دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ اس موقع پر جنرل منیجر اشرف شوگر ملز بریگیڈئر (ر) شہزاد احمد، ہیڈ آف اکاؤنٹس اینڈ فنانس رانا ریاست علی، ایڈمن منیجر کرنل (ر) سجاد حیدر، میڈیا ترجمان رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔