Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ 5 فلڈ ریلیف کیمپ قائم

AhmedpurEast map
Advertisements

ضلعی انتظامیہ بہاول پور کی جانب سے ضلع بھر میں کل 27 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں


بہاول پور:31/اگست:ضلعی انتظامیہ بہاول پور کی جانب سے ضلع بھر میں کل 27 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین کے لئے طبی سہولیات، رہائش و خوراک کا بندوبست کیا گیا ہے۔تحصیل بہاولپور سٹی میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 فلڈ ریلیف کیپس قائم کیے گئے ہیں۔جس میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول، ماڑی قاسم شاہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، فتو والی،گورنمنٹ پرائمری سکول قادر آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھوک شیرا اور دی لرننگ سکول باقر پور بائی پاس روڈ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ تحصیل بہاولپور صدر میں 2 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔جس میں آر ایچ سی ڈیرہ بکھا اور بیسک ہیلتھ یونٹ جلال آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔تحصیل خیرپورٹامیوالی میں 5 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔جس میں گورنمنٹ ہائی سکول لال سوہانرا،گورنمنٹ ہائی سکول اسرانی،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کوٹلہ قائم خان،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک اسلام آباد اوراسپورٹس جمنیزیم خیرپور سٹی میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے۔تحصیل خیرپور ٹامیوالی سٹی میں اسپورٹس جمنیزیم قائم فلڈ ریلیف کیمپ کو ماڈل ریلیف کیمپ بنایا گیا ہے۔

Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ میں 5 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نوشہرہ جدید،گورنمنٹ ہائی سکول پپلی راجن،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جھانگڑہ شرقی،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، خیرپور ڈاہا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھوڑکوٹ شامل ہیں۔تحصیل حاصل پور میں مجموعی طور پر 10 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔جس میں ماڈل ریلیف کیمپ ریسٹ ہاؤس ہیڈ اسلام، ماڈل ریلیف کیمپ جی ایچ ایس جمال پور،بی ایچ یو جمال پور، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پلہ ماڑی،گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول پلہ ماڑی، قائم کیے گئے ہیں۔تحصیل حاصل پور میں گورنمنٹ پرائمری سکول محمودکوٹ،گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پور،بی ایچ یو شاہ پور،گورنمنٹ پرائمری سکول سلیم آباد،گورنمنٹ ہائی سکول میں قائم پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ شامل ہیں۔