Contact Us

 میاں ریاض پیرزادہ طارق بشیر چیمہ پرنس بہاول عباسی ملک عامر یار وارن اور سمیع اللہ چوہدری کو برتری حاصل 

Five expected winning candidates of the five NA seats of Bahawalpur district

ضلع بہاولپور کی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے لیے اخبار نویسوں کے ایک گروپ کا یکم فروری کو کیا گیا سروے سامنے آ گیا

یکم فروری تک کیے گئے سروے کے بعد بھی انتخابات کے انعقاد میں ایک ہفتہ باقی ہے اس لیے کوئی انہونی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ تمام امیدوار جوڑ توڑ کے علاوہ زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہر قسم کے داؤ پیچ استعمال کر رہے ہیں

بہاول پور ( سروے رپورٹ)2024 کے عام انتخابات کے لیے فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے- قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے انتخابی اکھاڑے میں موجود مسلم لیگ ن پاکستان پیپلز پارٹی ,تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم نقطہ عروج کو  پہنچ گئی ہے- نجی ملاقاتوں اور کارنر میٹنگز  کےبعد اب ہر جماعت اور آزاد امیدوار پاور شو کرنے کے لیے بڑے بڑے جلسے کر رہے ہیں  تاکہ  زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کر سکے- اخبار نویسوں کے ایک گروپ نے ضلع بہاولپور کی قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں کا سروے کیا ہے جو یکم فروری کو مکمل کیا گیا اس سروے کے مطابق این اے 164 خیرپور  ٹامیوالی حاصل پور کی قومی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ریاض حسین پیرزادہ این اے 165 یزمان چنی گوٹھ شاہی والا کی قومی نشست پر مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار طارق بشیر چیمہ،این اے 166احمد پور شرقیہ،اوچشریف کی قومی نشست پر آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی ،این اے 167 ہتھیجی ،خانقاہ شریف کی قومی نشست پر آزاد امیدوار سردار ملک عامر یار وارن اور این اے 168بہاول پور  شہر کی قومی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سمیع اللہ چوہدری کو اپنے حریف امیدواروں پر برتری حاصل 

ہے یکم فروری کو مکمل کیے گئے اس سروے کے بعد بھی عام انتخابات کے انعقاد میں ابھی سات روز باقی ہیں اس لیے مذکورہ بالا قومی نشستوں میں سے کسی پر کوئی سرپرائز بھی ہو سکتا ہے کیونکہ تمام امیدوار  زیادہ سے زیادہ عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے جوڑ توڑ کے علاوہ ہر قسم کے داؤ پیچ استعمال کر رہے ہیں برادری ازم سیاسی جماعتوں سے وابستگی اور مذہبی ووٹ کیش کرنے کے لیے بھی نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں

مزید پڑھیں