Advertisements

خانقاہ شریف میں حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمتہ اللہ علیہ کے252 واں سالانہ عرس مبارک کی پانچ روزہ تقریبات کا آغاز

Five-Day Celebrations for the 252nd Annual Urs of Hazrat Khawaja Mohkamuddin Sairani (RA) Begin in Khanqah Sharif
Advertisements

4 ربیع الثانی بدھ کو بعد نماز عشا محفل سماع منعقد ہوگی جبکہ 5ربیع الثانی بروز جمعہ مبارک کو صبح 7 بجے تا 11 بجے ختم شریف ہوگا


 مبارک پور( نامہ نگار ) خانقاہ شریف میں  برصغیر پاکوہند کے عظیم صوفی بزرگ سلطان العارفین حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمتہ اللہ علیہ کے252 واں سالانہ عرس مبارک کی پانچ روزہ تقریبات کا آغاز آج رات یکم  ربیع الثانی 1448ھ کو سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ میاں امان اویسی سائیں نے مزار شریف پر چادر پوشی کرکے باقاعدہ عرس کی تقریبات افتتاح کردیا اس موقع پرصاحبزادہ دربارچیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی ریونیو پنجاب وممبرصوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی، صاحبزادہ میاں محمد حسان اویسی،صاحبزادہ میاں احمد سلطان اویسی،صاحبزادہ میاں فہد اویسی،صاحبزادہ میاں عارف خالد اویسی، صاحبزادہ میاں امام بخش اویسی ایڈووکیٹ، الحاج جنید موسی میمن، محمد فیصل موسی میمن ،حاجی علی موسی میمن، حاجی عمر میمن ودیگر عقیدت منداور زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے

Advertisements

افتتاحی تقریب عرس مبارک سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ میاں امان اللہ اویسی نے کہا کہ ہمیں بزرگ گان دین کی تعلیمات پر ہم عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں عرس مبارک تقریبات میں ملک بھر سے خصوصا سندھ کراچی دیگر علاقوں سے عقیدت زائرین مریدین شرکت کررہے ہیں جبکہ2 ربیع الثانی بمطابق14 ستمبر بروز سوموار بعد نماز عشاء گوہر شاہ روڈ خانقاہ شریف کے بوائز ہائی سکول کے گراؤنڈ میں محفل نعت منعقد ہوگی۔ اسی طرح 3 ربیع الثانی کو عاشق سیرانی رح الحاج حاجی موسی میمن کباڈیہ مرحوم کی برسی کے ختم شریف کی تقریب بروز بدھ صبح 10بجے منعقد ہوگی اور نصف شب کو مزار شریف کو غسل دیا جائے گا۔ 4 ربیع الثانی بدھ کو بعد نماز عشا محفل سماع منعقد ہوگی جبکہ 5ربیع الثانی  بروز جمعہ مبارک کو صبح 7 بجے تا 11 بجے ختم شریف ہوگا آخر میں سجادہ نشین دربار عالیہ محکم الدین سیرانیؒ حضرت خواجہ میاں امان اللہ اویسی نے ملک ملت کی سلامتی خوشحالی کے لیے  خصوصی دعا فرمائی ۔