پانچ روزہ انسدادپولیو مہم 17دسمبر تک جاری رہے گی، ایک کروڑ 70 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو قطرے پلائے جائینگے۔ عثمان بزدار

Five-day anti-polio drive

پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،چیف سیکرٹری کامران افضل اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے بھی بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی

مہم میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

 رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، گزشتہ6 ماہ کے دوران تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں

لاہور13 دسمبر:  پنجاب میں آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ چیف سیکرٹری کامران افضل اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے بھی بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا  کہ 5 روزہ انسدادپولیو مہم 17دسمبر تک جاری رہے گی۔ 2 روز ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے لئے وقف ہوں گے۔ مہم کے دوران مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ70 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے اور اس مہم میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے اور پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں اور پولیو ٹیموں کی محنت کے باعث رواں سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ6 ماہ کے دوران پنجاب سے حاصل ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں