Advertisements

تھانہ نوشہرہ جدید کے موضع چک نورنگ میں پولیس مقابلے میں 5ڈاکو مارے گئے
اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد،ڈی ایس پی آصف رشید

DSP Asif Rasheed
Advertisements

ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت صدیق عرف ڈوڈو،،کریم بخش عرف بلا،رفیق کھوکھر، بشیر عرف جنگلی اور سعید عرف شیدا کے نام سے ہوئی ہے،جنہوں نے چند روز قبل لودھراں میں قیدی لے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا۔

ہلاک ڈاکو لودھراں میں پولیس ملازمین کو زخمی کر کے اپنے قیدی ساتھی پولیس کی حراست سے آزاد کرا کے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو رحیم یار خان، لودھراں،بہاول پور اور ملتان کے اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔سرکل پولیس چیف کی روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” سے گفتگو

Advertisements

احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر)تھانہ نوشہرہ جدید تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ موضع چک نورنگ میں پولیس مقابلہ میں متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب 5 خطرناک ڈاکومارے گئے،جب کہ ان کے 4 ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،اس امر کا انکشاف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آصف رشید نے روزنامہ”نوائے احمد پور شرقیہ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو ریسکیو 15 پر موضع جمرانی جدید سے موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ،جس پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکووں کے خطرناک گروہ نےان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس ملازمین نے اپنے بچاو کے لئے مسلح ڈاکووں پر فائرنگ کی اور انہیں گھیرے میں لے لیا۔پولیس مقابلہ میں 5 ڈاکو محمد صدیق عرف ڈوڈو ، محمد سعید عرف شیدا،بشیر عرف جنگلی،کریم بخش عرف بلا اور رفیق کھوکھر ہلاک ہوگئے۔ہلاک ڈاکوؤں سے مسروقہ 2 موٹر سائیکلیں، کلاشنکوفیں، 3 عدد پسٹل راؤنڈ برآمد ہوئے۔سرکل پولیس چیف نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند روز قبل لودھراں کے علاقہ میں ایک ڈکیٹی کی واردات کے دوران پولیس ملازمین پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا اور اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ڈی ایس پی آصف رشید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موضع چک نورنگ،سرکل تھانہ جدید تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہلاک ڈاکووں کا یہ گروہ قتل وغارت گری، ڈکیٹیوں،سرقہ بالجبر اور زنا سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں بہاول پور ،رحیم یار خان، لودھراں اور ملتان ایسے اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا، انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس تھانہ نوشہرہ جدید نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھی ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں ان کی خفیہ پناہ گاہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Five dacoits were killed in a police encounter