بہاول پور رینج پولیس کے پانچ اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر اور پانچ ہیڈ کانسٹیبلان کی اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی نوٹیفیکیشن جاری
آر پی او آفس بہاولپور میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی اور اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس
ترقی پانے والے پولیس آفیسرز اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کر یں گے۔آر پی او رائے بابر سعید
بہاولپور: آر پی اورائے بابر سعید کی زیر صدارت آرپی او آفس بہاولپور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے ممبران میں ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خاں،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل اور ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خاں شامل تھے۔ڈی پی او بہاولنگر اور ڈی پی او رحیم یار خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل ہوئے۔تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئیز اور ہیڈکانسٹیبلان کی سنیارٹی لسٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے فیصلے کیے۔05اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر جبکہ 05ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ شفاف کیرئیراور اپنے پیشہ سے مخلص اہلکاران کو ترقی دی جائے گی۔سب انسپکٹر اور اے ایس آئی ایک بہت اہم عہدہ ہے جس کے ذمہ تفتیش سونپی جاتی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ ترقی پانے والے پولیس آفیسرز اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کر یں گے۔ہیڈ کانسٹیبل سے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں محمد سرفراز،محمد مقصود،محمد افضال،شاہ زیب عادل اور وسیم عباس جبکہ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر ہونے والوں میں شبیر حسین،ناصر محمود،محمد مراد،محمد اسلم اور محمد ادریس شامل ہیں۔