Contact Us

صادق پبلک سکول بہاول پور کے زیراہتمام پہلا تحقیقی سیمینار برائے سولر انرجی

First Research Seminar on Solar Energy in Sadiq Public School Bahawalpur

بہاول پور( )صادق پبلک سکول بہاول پور کی ”سوسائٹی برائے تحقیق سولر انرجی“ کے زیر اہتمام ”پہلا تحقیقی سیمینار برائے سولر انرجی“ منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور مسٹر ڈیوڈڈاؤڈلزتھے جبکہ مہمانان اعزاز ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھامیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار اور ایسوسی ایٹ پروفیسرانسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر ارشد جاویدتھے۔تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر سینئر صادق پبلک سکول پروفیسر محمد مصطفےٰ چودھری نے کی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسرآف شعبہ فزکس صادق پبلک سکول بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر وقاص اختر نے ادا کئے۔ اس سیمینار میں سولر انرجی کی تحقیق کے حوالے سے صادق پبلک سکول کے طلباء وطالبات، حُنین اشرف، محمد احمد وِرک، سعد عبداللہ، ماہم سلیم اور صفیہ ملک نے اپنے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔دریں اثناء طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے  میجک شوکا اہتمام بھی کیا گیا۔صادق پبلک سکول کے طالب علم شاہزیب عثمان نے گیت سنا کر حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔پروگرام کے آخر میں حاضرین محفل کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں