Advertisements

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

"First Pakistan-Australia ODI to be played in Rawalpindi on May 30."
Advertisements

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں کئی تبدیلیوں کا امکان


لاہور(پی این پی ) آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں پر مشاورت شروع کردی ہے، بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں۔سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت سفیان مقیم اور حنین شاہ کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کیمپ کا لاہور میں کل آخری روز ہوگا۔ قومی کرکٹرز 22 مئی کو راولپنڈی میں  رپورٹ کریں گے۔آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 30 مئی کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں شیڈول ہے۔سیریز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 22 مئی سے شروع ہوگی۔

Advertisements