Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے کلائمیٹ چینج کا آغاز

Climate change conference
Advertisements

کلائمیٹ چینج ایک عالمی اور انسانی بقاء کا مسئلہ ہے وائس چانسلر اسلامیہ یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

انسٹی ٹیوٹ آف ایگر و انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے کلائمیٹ چینج کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر اسلامیہ یو نیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، وائس چانسلر سند ھ مدرستہ السلام کراچی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن، وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ایگر و انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے خطاب کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلائمیٹ چینج ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے اور اس کے دیر پا حل کے لیے اسے اپنی اقدار کا حصہ بنانا ہو گا۔ کلائمیٹ چینج اصل میں انسانی بقاء کا مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے حالیہ انٹرنیشنل کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا اور کلائمیٹ ڈپلومیسی پر زور دیا تاکہ ترقی یافتہ ممالک ملکر کرہ ارض کے اس مسئلے کو حل کر یں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے عالمی تناظر میں مقامی مسائل کا حل کے اصول پر اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے گھر سے آغاز کیا ہے۔ تین برس پہلے انہی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی نئی بنیادی اقداررواداری، ایمانداری، ماحول دوست، جدیت پسندی، انڈرسٹینڈینگ اور فائدہ مند ہونا ترتیب دی ہیں اور انہیں یونیورسٹی کی پالیسی کا حصہ بنایا گیا۔ گرین کیمپس مہم کے تحت یونیورسٹی کیمپسز کو ماحول دوست بنانا اور پانی، خوراک اور دیگر استعمال ہونے والی ایشیاء کے استعمال کو کم سے کم کرنا اور ضیاع کو روکنا اس مہم کا حصہ ہے اور یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کی بڑی ٹیم اس پر عملدرآمد کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ زراعت اور زراعت پر مبنی صنعت کو ترقی دیتے ہوئے ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے کلائمیٹ چینج کا قیام عمل میں آیا جس میں 80سے زائد جامعات اور ادارے منسلک ہیں۔ گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے اپنی سرپرستی میں اس کنسورشیم کی افادیت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے پنجاب کی جامعات کا کلیدی کنسورشیم بنا دیا اور اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور موسمیاتی تبدیلیوں اور پائیدار ماحول اور بقاء کے لیے پنجاب بھر میں جامعات کی رہنمائی کر رہی ہے۔ چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ سٹڈیز کے سائنسدان چولستان کی مقامی نباتات اور ان کی بقاء کے لیے کوشاں ہیں تاکہ اس خطے کو محفوظ اور پائیدار بنایا جائے۔ یونیورسٹی میں 2.5میگا واٹ کے سولر پلانٹ کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا گیا ہے جس میں جلد ہی 1میگا واٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔ بہاول پور کے ایئر کوالٹی انڈکس کے مشاہدے اور نگرانی کے لیے ساؤتھ پنجاب سیکریٹریٹ کے تعاون سے ایک سنٹر قائم کیا گیا۔ چولستان میں بارشوں میں اضافے کے نظام کے ذریعے خصوصی ایگر واکنامک زون کے منصوبے پر حکومت پنجاب کے ساتھ کا م جاری ہے جس سے 6 ملین ایکٹر رقبہ زیر کاشت آئے گا اور ملک کی زرعی معیشت میں 10ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ ہو گا۔ اسی طرح یونیورسٹی میں بی ایس سطح پر ایگریکلچر اینڈ اینوئرمنٹ کا لازمی کورس متعارف کرایا گیا ہے تاکہ طلباء وطالبات کو اس اہم چیلنج سے آگاہ کیا جا سکے اور ایم ایس اور پی ایچ ڈی سطح پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کا درجہ حرارت گزشتہ 40سالوں میں 1ڈگری سینٹی گریڈبڑھا ہے اور اس میں مزید 1سینٹی گریڈکا اضافہ متوقع ہے جس سے موسمیاتی سرکل متاثر ہو ا ہے اور فصلوں کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اخترنے خطاب میں کہا کہ کلائمیٹ چینج کے مسئلے سے فوڈ سیکورٹی، خشک سالی اور دیگر خوفناک مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ دنیا کی 3.3بلین آبادی اس سے متاثر ہوئی ہے اور 350بلین ڈالر معاشی نقصان ہو اہے۔ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں میں ایشیاء میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں گیسوں اخراج کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ درختوں کی شجر کاری کرنا ہو گی۔وائس چانسلر سند ھ مدرستہ السلام کراچی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے اس اہم موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمے دار ہیں اور انہیں ترقی پذیر ممالک کے اس نقصا ن کا ازالہ کرنا چاہیے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں نے پاکستان کو بڑے جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا اور 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل نے کانفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف ایگر و انڈسٹری اینڈ اینوائرمنٹ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے اس اہم موضوع پر کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور اس کے لیے وائس چانسلر کی سرپرستی پر شکرگزار ہیں۔

Advertisements