معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال، فیلڈ مارشل کی قوم کو مبارکباد
راولپنڈی: معرکہ حق کی کامیابی کا پہلا سال مکمل، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت نے پُرمسرت اور تاریخی موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے -آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کے تمام افسران و جوانوں کو بھی دلی مبارکباد دی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم دن پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور اتحاد کے پائیدار جذبے کا ثبوت ہے، مسلح افواج ہمیشہ پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلح افواج قوم سے لازوال رشتےکوجذبہ خدمت کیساتھ فخر سے نبھا رہی ہیں، معرکہ حق قوم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل بن گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن قومی عزم، عسکری مہارت اور حکمت عملی کی پختگی کا عکاس ہے، معرکہ حق کی کامیابی نے قومی اعتماد کو مضبوط کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معرکہ حق نے پاکستان کو مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اُجاگر کیا، پاکستان نے دشمن کی سازشوں اور جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی فتح کے بعد دشمن کو عالمی سطح پر رسوائی اٹھانا پڑی، افواج پاکستان کو پراکسی دہشتگردی سمیت روایتی اور ہائبرڈ چیلنجز کا سامنا رہا

