Advertisements

وزیر اعلی عثمان بزدار کا راولپنڈی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

firing incident on police mobile
Advertisements

وزیر اعلی عثمان بزدار کا راولپنڈی کے علاقے سی ڈی اے چوک کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

 شہید کانسٹیبل خرم کو خراج عقیدت، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

Advertisements

لاہور 14 دسمبر:-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے سی ڈی اے چوک کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اور کہاہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فائرنگ سے شہید کانسٹیبل خرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-انہوں نے کہاکہ کانسٹیبل خرم نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلندرتبہ پایا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔