کراچی چینی دندان ساز کے کلینک پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ڈاکٹر سمیت 2 زخمی
صدر کے علاقے میں چینی داندن ساز کے کلینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ ڈسٹرکٹ فرخ رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ کا ملازم رونالڈ رائمنڈ چاؤ ہلاک ہوا۔
فائرنگ سے چینی ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور ان کی اہلیہ مارگریٹ زخمی ہوئی ہیں
حملہ آور مریض بن کر کلینک میں آیا اور اپنی باری آنے پر ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں
زخمی ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چینی شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کو فوری مکمل کر کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں چینی باشندوں پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی اور فائرنگ کے واقعے میں چینی شہری کے ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے چینی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔