Advertisements

اسپیئر پارٹس کی دوکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

spair parTs
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) اسپیئر پارٹس کی دوکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب بائی پاس احمدپورشرقیہ پر وا قع اسپیئر پارٹس کی دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساتھ والی دوکان کوبھی      اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیم مو قع پر پہنچ گئی اور دو گھنٹے  کی جد وجہد کے بعد آگ  پر قابو پالیا۔ اس دوران لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہوگیا۔

spair parTs 2