Advertisements

صاحبزادہ عمر عبّاسی اور میاں گزین عباسی کے زرعی فارم پر قبضہ کی ناکام کوشش کرنے والے پندرہ مسلح حملے آوروں کے خلاف پرچہ

Umar Abbasi and Gazain Abbasi
Advertisements

صاحبزادہ عثمان عبّاسی کے مزارعہ پیر بخش کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کر کے اسکے باب کو شدید زخمی کرنے ،گھر میں زبردستی گھس کر خواتین کو زدوکوب کرنے،کیش اور زیورات لوٹ کر کے لے جانے کی رپورٹ پر ڈیراور پولیس کی کارروائی

یز مان ( نا مہ نگار ) سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد گز ین عبا سی اور صاحبزادہ محمد عمر خان عبّاسی کی یز ما ن کے چک 128DRB میں ملکیہ زرعی فارم پر قبضہ کی ناکام کوشش کرنے،انکے مز ار عہ پیر بخش کے مکان پر دھاوا بولنے ،اندھا دھند فائرنگ سے اسکے باپ دولت علی کو شدید زخمی کرنے،زبردستی گھر میں گھس کر خواتین کو زدوکوب کرنے نیز زیورات اور نقد کیش لوٹ کر لے جانے کے الزام میں ڈیراو ر پولیس نے پندرہ مبینہ مسلح حملہ آوروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 324,380,354,148,149, اور337 H
کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

Advertisements

جن میں نو مبینہ مسلح حملہ آوروں محمد علی ،فلک شیر،بیدار بخت،منگو ،غلام یاسین،محمد اسلم،محمد طاہر،راشد اور جعفر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر پانچ انکے نامعلوم ساتھی بتائے گئے ہیں –

پیر بخش کی جانب سے درج کر اےگئے مقدمہ میں کہا گیا ہے کے مسلح حملہ اوروں نے صاحبزادہ محمد عثمان عبّاسی کے لیزر سمیع اللہ کی جیپ پربھی فائرنگ کی جب وہ اسکے زخمی والد دولت علی کو ہسپتال داخل کرنےلے جا رہا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کے چولستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 2022 میں امیر آف بہاولپور مرحوم کی مذکورہ اراضی کا قبضہ پولیس کی مدد سے خالی کرا کے صاحبزادہ محمد گزین عبّاسی کے حوالے کیا تھا جسکا محمد علی اور اسکے مبینہ ساتھی ملزمان کو رنج تھا اور اسی بناء پر انہوں نے کلاشنکوف اور رائفلز سے اندھا دھند فائرنگ کر کے زبردستی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی