Advertisements

سب ڈویژن چنی گوٹھ میں سات بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر, دولاکھ روپے بطور جرمانہ بھی وصول: : ایس ڈی او میپکوچوہدری غلام مصطفیٰ

FIR against electricity thieves in Channi goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ چوہدری غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میٹر انسپکٹر ضیاء خان جوئیہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف ہماری سرویلنس ٹیم جو کہ میری سربراہی میں میٹر انسپکٹر ضیاء خان جوئیہ ، ملک مراد علی ، سردار شاہ ، قاسم رحیم اور دیگر سٹاف ممبران پر مشتمل ہے جو کہ نائٹ چیکنگ بھی کر رہی ہے ۔ ایس ڈی میپکو نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سات بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرایا جا چکا ہے اور بجلی چوروں کو چالیس ہزار یونٹ چارج کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے دولاکھ روپے بطور جرمانہ بھی وصول کر لئے گئے ہیں ۔ ایس ڈی او چوہدری غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے لائنوں کی مینٹیننس کا کام بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے بجلی کے بلوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو بجلی کی فراہمی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کو بجلی کے متعلق کوئی شکائت ہو تو وہ بلا جھجک مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کی شکائت کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔