Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی 25-2024 کے لیے 8013.903 ملین روپے مالیت کی بجٹ سفارشات کی منظوری

IUB Fnance & Planning Committee meeting
Advertisements

کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر کی سربراہی میں عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عبد الستار ظہوری خزانہ دار نے مالیاتی سال25 -2024کا بجٹ پیش کیا۔


بہاول پور (پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی نے مالیاتی سال25-2024 کے لیے 8013.903 ملین روپے مالیت کی بجٹ سفارشات کی منظوری دے دی۔کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر کی سربراہی میں عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عبد الستار ظہوری خزانہ دار نے مالیاتی سال25 -2024کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور ملازمین اور طلبا و طالبات کی فلاح وبہبود اور وظائف پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اسکالرشپس کی مد میں 35 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی  بہاول پور کو مالیاتی سال25- 2024 کے بجٹ میں 2190.077 ملین روپے کا خسارہ درپیش ہے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد مکی چیئرمین شعبہ کامرس، ڈاکٹرعبدالستار ظہوری خزانہ دار،محمد شجیع الرحمن رجسٹرار،شاہ سوار ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ ملتان،ڈاکٹر ثمینہ درانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن اورزاہدہ اختر ایڈیشنل سیکریٹری یونیورسٹیزنے شرکت کی۔