Advertisements

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات

shaukat-tarin-meets-with-prime-minister-imran-khan
Advertisements

اسلام آباد۔29نومبر: وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق مشیر خزانہ نے وزیراعظم کو سعودی عرب کی طرف سے مالی امداد اور تیل کی موخرادائیگی سے متعلق سہولت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو محصولات کی وصولی میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں پبلک سیکٹر اداروں کی جانب سے ادا کیے جانے والے منافع سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔