Contact Us

ساؤتھ پنجاب انڈر 16بوائز سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2022ء کے فائنل میچ میں کمشنر راجہ جہانگیر انور اورڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی شرکت

Final match of South Punjab U-16 Boys School Cricket Championship 2022

بہاول پور:17/ اکتوبر : ساؤتھ پنجاب انڈر 16بوائز سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2022ء کا فائنل میچ گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول بہاول پور کی کرکٹ ٹیم نے ٹیکنیکل ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم کو ہرا کرجیت لیا۔فائنل میچ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 102رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے بحیثیت مہمان خصوصی اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اے آر اورنگزیب، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب گیلانی، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عامر حمید، ڈی ای او ایجوکیشن رشید احمد چیمہ، سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن محمد خالد فاروق، مختلف محکموں کے افسران و سٹاف، اساتذہ، طلبہ اور شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل الرحمن نے شاندار انداز میں ادا کئے۔تقریب میں کمشنر بہاول پور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایس ڈی ہائی سکول کی فاتح ٹیم کو 50ہزار روپے کیش انعام اور ونر ٹرافی جبکہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور 30ہزار روپے کیش انعام دیا۔اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ9کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور کے کرکٹ پویلین تعمیر کیا جا رہا ہے جس کا تخمینہ لاگت 9کروڑ روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ40کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرنگ اسٹیڈیم میں اتھلیٹک ٹارٹن ٹریک نصب کیا جائے گا اوریہاں قومی و بین الاقوامی سطح کے اتھلیٹک مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔کمشنر بہاول پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور کے نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند امر ہے اور کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ بہاول پور ڈویژن میں تحصیل کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے جس سے کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے ساؤتھ پنجاب انڈر 16بوائز سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2022ء میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل زاہد پرویز وڑائچ اور منتظمین ساؤتھ پنجاب انڈر16بوائز سکول کرکٹ چیمپئن شپ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں