میونسپل اسٹیڈیم کے سامنے گٹر لائن بند ہونے سے مرکزی گیٹ کے سامنے گند ے پانی کے جوہڑ لگ گئے
Advertisements
کھلاڑیوں کو یہاں سے گز رکر اسٹیڈیم جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ , بد بو اور تعفن نے بھی یہاں کے مکینوں کو پریشان کررکھا ہے
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) میونسپل اسٹیڈیم کے سامنے گٹر لائن بند ہونے سے اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے گند ے پانی کے جوہڑ لگ گئے۔ اسپورٹس مینوں کو مشکلات کاسامنا ۔ تفصیل کے مطابق شہر کے اکلوتے میونسپل اسٹیڈیم جس کی اندرونی حالت پہلے ہی خستہ حال ہے ۔ اب گٹر بند ہونے سے اس کے مرکزی داخلی درواز ے پر بھی گند ے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں۔ اور پچھلے کئی دنوں سے یہ گند ہ پانی گیٹ پر جمع ہے۔ جس سے کھلاڑیوں کو یہاں سے گز رکر اسٹیڈیم جانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بد بو اور تعفن نے بھی یہاں کے مکینوں کو پریشان کررکھا ہے۔ اسپورٹس مینوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور بلدیہ کے آفیسران سے گند ے پانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
Advertisements