مرکزی عید گاہ و جنازہ گاہ اورلائبریری کے داخلی گیٹ پر گٹروں کا گند ہ پانی جمع
بد بو اور تعفن نے گیٹ کے ساتھ واقع دوکانداروں کی ناک میں دم کررکھا ہے اسسٹنٹ کمشنر او ر بلدیہ کے چیف آفیسر سے فوری نوٹس لے کر پانی ختم کرنے کا مطالبہ
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) مرکزی عید گاہ و جنازہ گاہ اورلائبریری کے داخلی گیٹ پر گٹروں کا گند ہ پانی جمع۔ شہریوں کومشکلات کاسامنا۔ تفصیل کے مطابق چوک منیر شہید کے قریب کچہر ی روڈ پر واقع مرکزی عید گاہ و مرکزی جنازہ گاہ محمود پارک کے مرکزی گیٹ پر کئی روز سے سیوریج لائن بند ہونے سے گٹروں کا گند ہ پانی جمع ہے جہاں سے نہ صرف شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بد بو اور تعفن نے گیٹ کے ساتھ واقع دوکانداروں کی ناک میں دم کررکھا ہے شہریوں محمد خالد، محمد منور، عبدالغفار، منشی خلیل احمدبلوچ، نے اسسٹنٹ کمشنر او ر بلدیہ کے چیف آفیسر سے فوری نوٹس لے کر پانی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔