Contact Us

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت پی پی 248 میں 50 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر و مرمت جلد شروع کر دی جائے گی حسن عسکری شیخ

Record development schemes will be kicked of during current moth in my constituency,Hassan Askari Sheikh MPA

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں تھانہ تا عید گاہ روڈ ، ڈاک خانہ روڈ ، تھانہ تا چک نمبر 157 اہن پی کالونی ، محمود ماتم تا جاگیر والا پل سمیت دیگر سرکیں شامل ہیں ایم پی اے حلقہ پی پی 248

چنی گوٹھ (نامہ نگار) ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت پی پی 248 میں 50 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر و مرمت جلد شروع کر دی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 34 سکول پرائمری کو ایلیمنٹری ، ایلیمنٹری کو ہائی اور ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کے اور پانچ نئے سکول بنائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ لسٹ اعلیٰ حکام کو بجھوا دی گئی ہے جس پر جلد عملدرآمد ہو جائے گا ۔ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں تھانہ تا عید گاہ روڈ ، ڈاک خانہ روڈ ، تھانہ تا چک نمبر 157 اہن پی کالونی ، محمود ماتم تا جاگیر والا پل سمیت دیگر سرکیں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب عوام سے جھوٹے وعدے نہیں بلکہ کام ہوں گے ، عوام کو رزلٹ ملے گا ۔

مزید پڑھیں