Advertisements

جماعت اہلسنت اوچشریف کے زیرِ اہتمام پانچواں فری میڈیکل کیمپ، 800 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ ادویات فراہم

Fifth free medical camp organized by Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Uch Sharif; over 800 patients given free medical checkups and medicines
Advertisements

کیمپ کے اختتام پر جماعت اہلسنت یونین کونسل اوچ گیلانی کی جانب سے مہمان ڈاکٹروں طبی عملے اور پوری ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا
احمد پور شرقیہ : جماعت اہلسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام پانچواں فری میڈیکل کیمپ مرکزِ اہلِ سنت جامعۃ السعید کریم آباد یونین کونسل اوچ گیلانی اوچشریف میں منعقد ہوا کیمپ میں 800 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں اس فلاحی سرگرمی کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا تھا میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں طبی مشورے فراہم کیے خواتین کے طبی مسائل کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے جن میں معروف گائنا کالو جسٹ ڈاکٹر رابعہ اعجاز کی خدمات شامل تھیں جبکہ ڈاکٹر ماریہ سیف خان نے بھی اپنی طبی خدمات پیش کیں

کیمپ میں خواتین کے لیے الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی جس سے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ پہنچا اس موقع پر حاجی غلام یسین سومرو امیر جماعت اہلسنت پاکستان اوچشریف نے مخدوم زادہ سید احمد رضاء گیلانی کو میڈیکل کیمپ کا دورہ کروایا اور کیمپ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات مریضوں کے معائنے مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر جماعت اہلسنت کی قیادت اور ڈاکٹرز ونگ کے ذمہ داران بھی موجود تھے کیمپ کے موقع پر چوہدری محمد فیاض سعیدی ناظمِ اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان اوچشریف اور حافظ غلام شبیر سعیدی نائب صدر جماعت اہلسنت پاکستان اوچشریف بھی موجود تھے میڈیکل کیمپ میں جماعت اہلسنت کے ڈاکٹر ونگ کی جانب سے ڈاکٹر زوہیب عمران صدر ڈاکٹر ونگ ڈاکٹر حفیظ خان چانڈیہ ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر ونگ ڈاکٹر سرمد سلیم بھٹی سینیر نائب صدر ڈاکٹر ونگ ڈاکٹر اختر حسین نائب صدر ڈاکٹر ونگ ڈاکٹر مدثر احمد سحر فنانس سیکریٹری ڈاکٹر ونگ اور ڈاکٹر آصف محمدی سیفی سرپرست ڈاکٹر ونگ نے شرکت کی اور کیمپ کے انتظامات اور طبی خدمات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا چغتائی لیب کی جانب سے بھی کیمپ میں خصوصی تعاون فراہم کیا گیا لیب کے نمائندے محمد حسیب موجود تھے مریضوں کو مختلف تشخیصی ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت فراہم کی گئی جبکہ بعض ٹیسٹوں پر 60 سے 65 فیصد تک خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا تاکہ مستحق مریض کم اخراجات میں ضروری طبی ٹیسٹ کروا سکیں

Advertisements

کیمپ کے انعقاد اور کامیابی میں جماعت اہلسنت یونین کونسل اوچ گیلانی کی پوری ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا صدر یونین کونسل اوچ گیلانی شہزاد خان شکرانی کی زیرِ سرپرستی مقامی ٹیم نے کیمپ کے انتظامات مریضوں کی رہنمائی ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے سہولیات کی فراہمی سمیت تمام امور کو احسن انداز میں انجام دیا ٹیم کی مشترکہ محنت اور منظم انتظامات کے باعث سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا

کیمپ کے اختتام پر جماعت اہلسنت یونین کونسل اوچ گیلانی کی جانب سے مہمان ڈاکٹروں طبی عملے اور پوری ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء کی خدمات کو سراہا گیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا جماعت اہلسنت پاکستان اوچشریف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دینی و سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے 800 سے زائد مریضوں کو مفت طبی معائنہ ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی اس اجتماعی کوشش کی نمایاں کامیابی ہےجماعت اہلسنت کے ذمہ داران نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔