Advertisements

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

Field Marshal met Saudi Defence Minister Prince Khalid bin Salman, resolved to continue defence cooperation.
Advertisements

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دفاعی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی امور سمیت مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا، دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعودی اور پاکستانی قیادت نے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کے تحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت، رکن مجلسِ وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Advertisements

دریں اثنا شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع سے متعلق ممالک کے چیفس آف اسٹاف اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کے دائرہ کار میں تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے