فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اسماعیل بقائی ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایرانی حکومت نے ایکس پر لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کی گئی

