Advertisements

ایف ایف سی اور اینگرو کمپنی کا فی بیگ دو سوروپے ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں اضافہ

AhmedpurEast map
Advertisements

عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ 690 ڈالر سے بڑھ کر 740 ڈالر تک پہنچ گئے

آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ایف ایف سی اور اینگرو کمپنی نے بھی فی بیگ دو سوروپے ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں اضافہ کردیا۔ جس کے بعد ڈی اے پی کے نرخ تیرہ ہزار آٹھ سوروپے فی بوری سے بڑ ھ کر چودہ ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ مارکیٹ میں سونا ڈی اے پی چودہ ہزار ایک سومیں فروخت ہورہی ہے یادرہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈی اے پی کھاد کے نرخ 690 ڈالر سے بڑھ کر 740  ڈالر تک پہنچ گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی وجہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتاہے۔